دوسرا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 2.0 سے جیت لی۔پاکستان کی طرف سے انور علی 17 گیندوں کیساتھ 46 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ سری ورد نے اور کیپوگیدرا نے چھٹی وکٹ میں پاکستانی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور 55 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز پریرا اور دلشان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ابتدائی گیندوں کو باﺅنڈری کی راہ دکھائی ۔ میچ کے تیسرے اوور میں انور علی کی گیند پر محمد حفیظ نے دلشان کا آسان کیچ چھوڑ کر انہیں ایک اور موقع فراہم کر دیا تاہم اسی اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے دوبارہ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جو سیدھی محمد حفیظ کے ہاتھوں میں گئی اور اس بار انہوں نے گیند پر دبوچ ہی لیا اور سری لنکا کی اہم وکٹ پاکستان کو مل گئی جبکہ اس سے اگلے ہی اوور میں شعیب ملک نے پریرا کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ دونوں کھلاڑیو ں نے بالترتیب 10 اور 19 رنز بنائے۔ جے سوریا نے ٹیم کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان کا خوب ازالہ کیا اور 40 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو قدرے سنبھال لیا تاہم وہ بھی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری وردنے اور کیپوگیدرا نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز جوڑ کر اچھا ہدف فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سری وردنے 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کیپوگیدرا نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں دی سلوا نے 14 اور تشارا پریرا نے 1 سکور بنایا۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔