سعودی عرب نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، ایسا ریکارڈ جس کے باعث پاکستانیوں کی زندگی آسان ہو گئی ہے

سعودی عرب نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، ایسا ریکارڈ جس کے باعث پاکستانیوں کی ...
سعودی عرب نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، ایسا ریکارڈ جس کے باعث پاکستانیوں کی زندگی آسان ہو گئی ہے

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک قیمتوں اور منافعوں سے زیادہ مارکیٹ میں اپنے شیئر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور قیمتیں کم ہونے کے باوجود تیل کی پیداوار کم نہیں کررہے۔

سروے کے مطابق جولائی میں اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوار حالیہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں تیل کی ریکارڈ پیداوار کی گئی لیکن سعودی عرب نے جولائی میں یہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ جون میں 10.6 ملین بیرل یومیہ کی پیداوار رپورٹ کی گئی تھی۔

اوپیک ممالک کی طرف سے گزشتہ سال نومبر میں اپنے مارکیٹ شیئر کی حفاظت کیلئے پیداوار کم نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا، جس کے بعد بتدریج تیل کی پیداوار میں اضافہ اور قیموں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ 1997ءسے شروع ہونے والے سروے کی تاریخ میں تیل کی بلند ترین پیداوار کا ریکارڈ اس سال جولائی میں قائم ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرتی قیمتوں اور کم ہوتی ڈیمانڈ کے باوجود پیداوار میں کمی نظر نہیں آتی، جبکہ سال 2016ءکے آخری نصف حصے میں ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -