ایم کیو ایم کے کارکنوں کر گرفتار کرنے کا سلسلہ روکا جائے :ایم کیو ایم اعلامیہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کارکنوں گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو بے جا گرفتار کرنے کا سلسلہ روکا جائے ۔رینجرز اور پولیس نے حالیہ کاروائی میں لیبر ڈویژن صدر پوسٹ آفس یونٹ کو گرفتار کیاجبکہ ملیر ،گلستان جوہر اور گلبہار کالونی سے سات کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔اعلامیے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ قرار دے دیا جاتا ہے ۔