انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر نعیم نے انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں ہے اس لئے گرفتار نہیں کرسکتے.پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میںالطاف حسین کواشتہاری قرار دینے کی درخواست بھی دی جس پر عدالت نے پولیس کاچالان منظور کرتے ہو ئے الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔چالان میں الطاف حسین واحد ملزم ہیں جنھیں دفعہ 512 کے تحت پولیس نے مفرور ظاہر کیا ہے۔ چالان میں میجر سبطین رضوی، سب انسپکٹر فرحان، ڈی ایس آر ضیاءعارف، ڈی ایس آر اشرف شاہ، شاہزیب خانزادہ، جبران نیئر، اے ایس آئی میر محمد اور انسپکٹر نعیم کے نام گواہوں میں شامل ہیں۔

مزید : کراچی