پاکستان نے ایک وکٹ کی جیت کے ساتھ سری لنکا کو ”سُن“ کر دیا

پاکستان نے ایک وکٹ کی جیت کے ساتھ سری لنکا کو ”سُن“ کر دیا
پاکستان نے ایک وکٹ کی جیت کے ساتھ سری لنکا کو ”سُن“ کر دیا

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح حاصل کر کے جہاں پاکستانی شائقین کے دلوں کو جیت لیا ہے وہیں غیر ملکی میڈیا بھی شاہینوں کی ”دھواں دار“ اور طوفانی پرفارمنس کی دلدادہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹ ویب سائٹ بھی پاکستان کی اس ناقابل یقین فتح پر چپ نہیں رہ سکی اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” پاکستان نے ایک وکٹ کی جیت کے ساتھ سری لنکا ”سُن“ کر دیا“۔

معروف ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ” انور علی، جو پاکستان کہ نویں نمبر کے بلے باز ہیں، نے شائقین سے کچھا کھچ بھرے سٹیڈیم میں ایسا کھیل پیش کیا جسے ہر کوئی یاد رکھے گا۔ انور علی نے 17 گیندوںپر 46 رنز بنا کر پاکستان کو یقینی شکست سے بچاتے ہوئے تاریخی فتح دلادی۔ انور علی نے یقینی فتح کی بنیاد اس وقت رکھی جب انہوں نے سری لنکا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو ایک ہی اوور میں 2 چھکے اور 1 چوکا لگایا بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے اس سے پہلے اوورز میں سری لنکا کے کپتان ملنگا اور تشارا پریرا کی پٹائی کی“۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ انور علی نے اس فتح کے ساتھ ہی یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ باصلاحیت ہیں اور حالات کیسے بھی ہوں؟ وہ بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل