نئے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کی، اسی لئے انور علی اور عماد وسیم نے پرفارمنس دکھائی: شاہد آفریدی

نئے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کی، اسی لئے انور علی اور عماد وسیم نے پرفارمنس ...
نئے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کی، اسی لئے انور علی اور عماد وسیم نے پرفارمنس دکھائی: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انور علی اور عماد وسیم کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان کو ایک شاندار فتح نصیب ہوئی ہے۔ نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جس کے باعث ایسی پرفارمنس دیکھنے کو ملی تو نئے لڑکوں کو مزید مواقع اور حوصلہ ملنا چاہئے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آ سکے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ باﺅلنگ میں آﺅٹ آف فارم ہیں جس کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک آل راﺅنڈ ر کی حیثیت سے میرایہ فرض بنتا ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں بہتر پرفارم کرکے ٹیم کی کامیابی میںاپنا بھر پور کردار ادا کروں۔

مزید :

کھیل -