سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس، پی آئی اے نے بھی انور علی کو ترقی دیدی

سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس، پی آئی اے نے بھی انور علی کو ترقی دیدی
سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس، پی آئی اے نے بھی انور علی کو ترقی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر انور کو پی آئی اے میں ایک درجہ ترقی دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ انور علی نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر پی آئی اے میں ان کی ایک درجہ ترقی کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انور علی کی ترقی ان کے پے سکیل میں کی گئی ہے اور ان کی شاندار کارکرگی پی آئی اے کے لیے اعزاز ہے ۔ واضح رہے قومی آل راﺅنڈر انور علی پی آئی اے کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -