لاڑکانہ دھماکہ ،نئے سائیں کو عہدہ سنبھالتے ہی مشکلات
تجزیہ: نعیم الدین
سندھ کے نئے وزیراعلی کیلئے بڑے بڑے چیلنجز، سب سے بڑا مسئلہ جو انکو ورثے میں ملا ہے، وہ رینجرز کے اختیارات کا ہے۔ کتنے دیئے جائیں اور کراچی سمیت سندھ میں بھی دیے جائیں یا نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا نئے وزیربااختیار ہوں گے یا انہیں سید قائم علی شاہ والے مسائل سے گذرنا ہوگا۔ سندھ کا خراب اور بگڑا ہوا نفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کیلئے صوبے کو بااختیار CM کی ضرورت ہے ۔ سیاسی حلقے خیال ظاہر کیا ہے کہ نئے وزیراعلی دراصل نوجوان پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو کی پسند ہے۔ نئے وزیراعلی نے اسمبلی کے ارکان کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اسمبلی میں اپنے مخالفین کے پاس بھی فردا فردا جا کر مصافحہ کیا۔ رؤف صدیقی جنہیں جیل لایا گیا تھا ، لیکن اس کے باوجود ان سے مصافحہ کیا۔ جس کا ذکر رؤف صدیقی اپنی تقریر میں کہے بغیر نہیں رہ سکے۔ سندھ کے نئے سائیں جو کہ نوجوان سیاستدان بھی ہیں اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ و ہ وصوبے میں سب سے زیادہ ترجیح تعلیم اور اس کے بعد صحت کو دیں گے جو کہ اس وقت صوبے کی اہم ضرورت ہے ۔جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کی بھی صوبے کو ضرورت ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ امن و امان کی صورت حال کی خرابی کا انہیں پہلے دن ہی سامنا کرنا پڑگیا لاڑکانہ میں ہونے والا بم دھماکہ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ نئے سائیں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور رینجرز کو بھرپور اختیارت دینے ہوں گے ۔