اپنے ہی جنازے پر لوگوں کی تعداد بڑھانے کے لئے شہری نے ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے لگا
بیجنگ (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکرنے والی اس ویڈیو کو دیکھنے والا ہر شخص کانوں کو ہاتھ لگارہا ہے۔ یقینا آپ بھی کہیں گے کہ اس ویڈیو میں نیم برہنہ لڑکیوں کے انتہائی فحش رقص کو دیکھ کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے گا، لیکن اصل حقیقت اس معاملے سے کہیں زیادہ بھیانک ہے۔ دراصل، یہ ویڈیو کسی رنگین پارٹی یا بے حیائی کے اڈے کی نہیں ہے بلکہ یہ فحش رقص ایک جنازے میں کیا جارہا ہے اور بے حیا رقاصائیں جس چیز سے لپٹ لپٹ کر حیاءسوز حرکات کررہی ہیں وہ مرنے والے کا تابوت ہے۔
اخبار دی مرر کے مطابق ان رقاصاﺅں کا اہتمام مرنے والا شخص اپنی موت سے قبل خود ہی کرگیا تھا۔ اس کی خواہش پر ہی جنازے میں رقاصاﺅں نے شرمناک رقص کا مظاہرہ کیا۔ جس وقت یہ بیہودہ کارروائی جاری تھی اس وقت سینکڑوں افراد مرنے والے کی آخری رسوم میں شریک تھے جبکہ اس کے قریبی عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق چین اور تائیوان میں یہ رجحان عام ہورہا ہے کہ لوگ اپنے جنازوں کو بارونق بنانے کے لئے خوبرو رقاصاﺅں کا اہتمام کرتے ہیں۔ بعض علاقوں میں تو یہ کام اس قدر بڑھ گیا ہے کہ حکومت اس شرمناک رواج کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔