ترکی : مسجد اقصٰی میں اسرائیلی سکیورٹی اقدامات کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ترکی : مسجد اقصٰی میں اسرائیلی سکیورٹی اقدامات کیخلاف ہزاروں افراد کا ...

استنبول ( آن لائن )ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیل کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاراوں افراد نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سکیورٹی اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ استنبول میں ہزاروں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ ریلی کے دوران شہریوں نے ترک پرچم کے ساتھ ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔ ریلی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سکیورٹی اقدامات کیخلاف نکالی گئی تھی۔ شرکاء نے ریلی میں ملی ترانے گا کر اسرائیل کے خلاف اپنا ااحتجاج ریکارڈ کروایا۔

مزید : عالمی منظر