شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے : امریکہ

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے : امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا وقت اب ختم ہو چکا ہے جبکہ ملک کے خلاف پابندیاں ہی مناسب اقدام ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اب کوئی جواز نہیں رہا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی پیانگ یانگ کے خلاف کوئی بھی کمزور قرار داد منظور کرنے کا نتیجہ پیانگ یانگ کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کے سوا کچھ نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے ۔

مزید : عالمی منظر