تحریک کو القاعدہ سے جوڑنا ایک گہری سازش ہے ‘ حزب کمانڈر

تحریک کو القاعدہ سے جوڑنا ایک گہری سازش ہے ‘ حزب کمانڈر

سرینگر (آن لائن) جنوبی کشمیر میں سرگرم حزب کمانڈر ریاض نائیکو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی رواں جدوجہد کو بدنام کرنے کے لئے القاعدہ کے ساتھ منسلک کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اپنے ایک بیان مین انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے ساتھ کشمیریوں کی رواں جدوجہد کو منسلک کر کے بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لہذا لوگ ان سازشوں سے خبردار رہیں۔انہوں نے لوگوں اپیل کی کہ وہ سازشی چالوں میں نہ پھنسے کیونکہ ہماری جائز جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ اسلام کا جھنڈا ہاتھ میں لینے والے ہمارے اپنے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمارا پرچم ہے ہماری جدوجہد کو القاعدہ اور داعش کے ساتھ جوڑنا ہماری جدوجہد کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔

مزید : عالمی منظر