عالمی برادری انسانی سمگلنگ کی روک تھا کیلئے مل کر کام کرے : پوپ فرانس

عالمی برادری انسانی سمگلنگ کی روک تھا کیلئے مل کر کام کرے : پوپ فرانس

ویٹی کن (اے پی پی) پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرے۔ ویٹیکن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ انسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑے عزم کا مظاہرہ کریں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ انسانی سمگلنگ دراصل انسانی غلامی کی جدید قسم کے مترادف ہے۔ انسانوں کی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے اپنے اس بیان میں پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ انسانوں کے سمگلر ہر سال ہزاروں افراد کو استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر