اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا

کراچی(آن لائن)چیرمین فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔چیرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108.70 روپے سے کم ہوکر 107.70 روپے آگیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سٹے بازون اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے طلب کے حساب سے ڈالر کی سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3.30 روپے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کامرس