جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کرکے فصلوں کی فی ایکٹر پیدا وار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،محکمہ زراعت

جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کرکے فصلوں کی فی ایکٹر پیدا وار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی )جڑی بوٹیوں کو تلف کرکے فصلوں کی فی ایکٹر پیدا وار میں 45 فی صدتک اضافہ کیاجاسکتاہے ، محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فصلوں کی منافع بخش کاشت میں سب سے زیادہ خطرہ جڑی بوٹیوں سے ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کیڑے مکوڑے 30 فی صد، بیماریاں 20 فی صد، متفرق 5فی صد اور جڑی بوٹیاں فصلوں کی فی ایکٹر پیدا وار میں 45 فی صدتک کمی کا باعث بنتی ہیں۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں جڑی بوٹیوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق جڑی بوٹیاں گندم کی فی ایکڑ پیداوار8 1 تا 30 فیصد، کپاس 3 تا 41 فیصد ،دھان17 تا39 فیصد ، گنا 10 تا 35 فیصد ،مکئی 24تا47 فیصد، دالیں25تا 55 فیصد ،تیلدار اجناس 21 تا 45 فیصد اور سبزیات39تا 89 فیصد کم کر دیتی ہیں۔جڑی بوٹیاں قیمتی زرعی وسائل کے لیے بہت بڑ ا خطرہ ہے ۔

مزید :

کامرس -