فنکامائیکرو فنانس بینک نے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل والٹ متعارف کرادیا
کراچی(پ ر)پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مائیکرو فنانس بینک فِنکا نے بین الاقوامی فنڈڈ فن ٹیک اسٹارٹ اَپ فنجا کے اشتراک سے پاکستان میں ڈیجیٹل کامرس اور فری پے منٹ سسٹم کاکمرشل آغازکر دیاہے ۔کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ’’سم سم ‘‘ کے نام سے موبائل والٹ متعارف کرایا گیا۔ اس تقریب میں متعلقہ انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز،اعلیٰ حکومتی نمائندوں،تکنیکی ماہرین،فنکاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فن ٹیک پارٹنر فنجا کی تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئی بھی فرد اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں زیرو اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ،اس کے نتیجے میں فِنکا کو اپنے صارفین کی تعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سم سم پلیٹ فارم صارفین کو ادائیگیوں کے لیے انتہائی آسان پے منٹ پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو کہ صارفین کو شفاف اور محفوظ ادائیگیوں کے ذرائع فراہم کرے گا ،اور ایک روپے تک کی کم قیمت پرفر ی ڈیجیٹل پے منٹ کی سہولت فراہم کریگا۔یہ اے پی آئی پلیٹ فارم کسی بھی کاروبار کو خواہ وہ آن لائن ہے کو مربوط اور سم سم ایکو سسٹم کا حصہ بنا سکے گا۔ مستقبل میں انفرادی طور پربھی سم سم پلیٹ فارم کے ذریعے کریڈٹ اور انشورنس کی سہولیات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ سم سم ون لنک کے ذریعے دوسرے بینکوں سے بھی منسلک ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر بی پی آر جی ، سید عرفان علی نے سم سم ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوانہوں نے صارفین کے لیے بہترین قدم اٹھایا ہے اور ان کے لیے ادائیگیوں کو نہائیت آسان کردیا ہے ۔
FINCAایمپیکٹ فنانس کی سی ای او، Andr233e Simonکا اس با رے میں کہنا تھا کہ سم سم پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگااور اب اسمارٹ فونز صارفین FINCAکے ساتھ موبائل والٹ اکاؤنٹ کھول کر ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزبھی کرسکیں گے۔FINCAمائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے سی ای او ،ایم مدثر عاقل کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگوں کی زندگیوں میں سم سم کے ذریعے ایک مثبت تبدیلی لے کر آئیں گے جو کہ ان کے لیے آسانی کا باعث بنے گا۔فنجا کے سی ای او، قاصف شاہدنے اس موقع پر کہا کہ کہ سم سم محض ایک ایپ نہیں بلکہ ایک ایسی فری پے منٹ موومنٹ ہے جو کہ پاکستان میں پے منٹ کے طریقہ کار کو ٹرانسفارم کردے گا ۔سم سم ایپلیکیشن اینڈرائڈ اور آئی او ایس سمارٹ فونز دونوں کے لیے دستیاب ہے۔