کئی بار اپنی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ کیا:کاجول

کئی بار اپنی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ کیا:کاجول
 کئی بار اپنی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ کیا:کاجول

  

ممبئی (اے این این)نامور اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی بار اپنے شوہر اجے دیوگن کو اپنی حرکتوں اور بیساختہ رویے کے باعث مشکلات سے دوچار کیا جس کی وجہ سے انہیں اجے سے ڈانٹ بھی کھانی پڑی۔بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں گزشتہ 18 برس سے ایک ساتھ ہیں دونوں کے درمیان آج تک کبھی لڑائی جھگڑے یا علیحدگی کی خبر میڈیا پر نہیں آئی لیکن اب کاجول نے خود اپنے اور اجے کے رشتے سے متعلق اندرونی باتیں بتاکر مداحوں سمیت میڈیا کو بھی حیران کردیا۔ ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے پہلی بار اپنے اور اجے کے ازدواجی رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھا کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ایماندار اور منہ پھٹ خاتون ہوں، اکثر پریس کانفرنس یا تقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں ۔

جب کہ میرے شوہراجے دیوگن مجھ سے بالکل مختلف ہیں اور ہر بات سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، اجے میری بیساختگی سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ میں ہربات بنا سوچے سمجھے کہہ دیتی ہوں جس کا خمیازہ اجے کو بھگتنا پڑتا ہے ، میری حرکتوں پر اکثر اجے مجھے ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں دنیا میں جینا ہے تو سوچ سمجھ کر بولاکرو تمہاری وجہ سے کئی بار میں سنگین حالات سے دوچار ہوا ہوں۔

مزید : کلچر