غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی کوچز اینڈ سوئمرز کا چار روزہ تربیتی کیمپ شروع

غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی کوچز اینڈ سوئمرز کا چار روزہ تربیتی کیمپ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجا ب کے زیراہتمام کوچز اینڈ سوئمرز کا چار روزہ تربیتی کیمپ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں پیر کے روز شروع ہوگیا ہے، کیمپ کے پہلے روز بین الاقوامی کوچ اور سوئمر نک گالنگھم اورلیڈی جو نے کوچز کو تربیت دی، اپنے لیکچر میں نک گالنگھم اورلیڈی جو نے کوچز کو سوئمنگ کی جدید تکنیک اور سوئمنگ میں ہونیوالی نئی تبدیلیوں کے متعلق آگاہ کیا، نک گالنگھم نے کہا کہ کوچ کا سوئمنگ کی دنیا میں نئی رونما ہونیوالی تبدیلیوں اور تکنیک سے آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے، کوچ کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر سوئمر کی خامیوں سے آگاہ ہو اور ان پر قابو پانے کیلئے سوئمر کی رہنمائی کرے، نک گالنگھم کا کہنا تھا کہ کوچ کو سوئمر کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے دوروزہ ٹرائلز کے بعد 12،14،16ایج گروپ کے 125بوائز اور 35گرلز کا انتخاب کیا ہے ۔

جن کو کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔تربیتی کیمپ 3اگست تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی