لمز این او پی کوچنگ سیشن2017 کامیابی سے اختتام پذیر

لمز این او پی کوچنگ سیشن2017 کامیابی سے اختتام پذیر

لاہور(پ ر)اس سیشن میں تقریباً621 شرکاء نے شرکت کی ۔ اس کوچنگ سیشن میں تعلیمی اپٹی ٹیوڈٹیسٹ(ایس اے ٹی ) اول اور دوم کے لیے مخصوص تربیت دی گئی۔طالبعلموں کی ذ ہنی صلاحیتوں سے آگاہی اور اظہار ، شخصیتی اصلاح اور مبصرانہ سوچ کے متعلق سیشن، موسیقی، ڈرامہ اور صاحب اثر افراد کی تحریکی گفتگو بھی اس سیشن کا حصہ تھیں۔ اس سال لمز کے گریجویٹ فاریہ رحمان، سیدہ سحر بانو کاظمی، طلحہ چشتی اور فیکلٹی ممبران ڈاکٹر فرخ خان اور ڈاکٹر محمد طارق نے شرکاء سے خطاب کیاجس میں انہوں نے اپنے خیالات اور تجربات سے آگاہ کیا اور انہیں زندگی میں ہمیشہ بہترین حاصل کرنے کی جدوجہد کے لیے راہنمائی کی۔ ابتدا میں تقریباً 7000 طالبعلموں نے اس تربیتی پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے تقریباً 621 طلباء کو منتخب کیا گیا۔

شرکاء مختلف اضلاع جیسا کہ مظفر آباد،میر پور،لورالئی،ژوب ،تربت،رکھنی،پشین،گلگت،صوابی،چارسدہ،مردان،میتھلو، کراچی،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور،حاصل پور اور بھکر سے چنے گئے۔

این او پی کوچنگ سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا مقصد ہے کہ این او پی سکالرزہمارے دوسرے طالبعلموں کی طرح کامیاب ہوں۔ان کی کامیابی کئی گناہ خوش کن ہو گی کیوں کہ یہ ان کی انفرادی کامیابی نہیں بلکہ ان کے خاندان اور علاقے کی کامیابی ہو گی جن کے لیے وہ رول ماڈل ہیں۔وہ اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ سخت محنت اور اپنی ذہنی صلاحیتیں چمکانے سے ان کو زندگی میں کامیابی ملی۔این او پی کوچنگ سیشن2017 کے تجربے کے متعلق ادیبہ کرن کا کہنا ہے کہ لمز کا جداگانہ ماحول ہمارے لیے انوکھا تجربہ ہے۔مجھے مختلف پس منظر کے طالبعلموں سے ملنا بہت اچھا لگا ہے۔اس پروگرام نے مجھے میری منفرد شخصیت تک رسائی دی اور پراعتماد انسان بنا کر ابھارا ہے۔میں اپنے اساتذہ اور ہم عصروں سے روزانہ کچھ نیا سیکھ رہی ہوں ۔

2001میں شروع ہونے والا نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ان باصلاحیت طالبعلموں کوبین الاقوامی معیار کا تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے جو محدود وسائل کی وجہ سے اعلیٰ پائے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔یہ منفرد سکالرشپ پروگرام ایس ایس سی اور ایف اے ، ایف ایس سی کے غیر معمولی نتائج والے بہترین طالبعلموں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں لمز کے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخل کرتا ہے۔

جو طالب علم اس پروگرام کا تحت منتخب ہو گیان کو مکمل مالی امداددی جائے گی ۔اس سے طالب علم اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4