مسٹرفٹبال کے نام سے مشہورسٹرلس مرے چل بسے

مسٹرفٹبال کے نام سے مشہورسٹرلس مرے چل بسے
 مسٹرفٹبال کے نام سے مشہورسٹرلس مرے چل بسے

  

سڈنی(نیٹ نیوز )تجربہ براڈکاسٹرلس مرے جن کی آوازآسٹریلیامیں فٹبال کے ساتھ ہم معنی بن چکی تھی ،71برس کی عمرمیں طویل عرصے تک بیماری سے لڑنے کے بعدچل بسے ہیں،یہ بات ان کی کمپنی نے پیرکے روزکہی ۔زیادہ ترمسٹرفٹبال کے طورپرجانے جانے والے مرے کثیرالثقافتی نشریاتی ادارے ایس بی ایس کے ساتھ فٹبال کوریج کاایک چہرہ تھے اورانہوں نے ایک ایسے ملک میں کھیل کی شہرت کوبڑھانے میں اہم کرداراداکیاجہاں کرکٹ اوررگبی کی بادشاہت تھی۔فیفاکی 2006ء سے اخلاقیات سے متعلق کمیٹی کے رکن مرے 1945ء میں ہنگری میں لازلواورگے میں پیداہوئے اورایک دہائی بعدبطورپناہ گزین آسٹریلیاپہنچے اوراپنانام تبدیل کردیا،انہوں نے 1980ء میں ایس بی ایس کے ساتھ کام شروع کیا،متعددعالمی کپ کوکورکیا

۔اورفٹبال سے متعلق مختلف پروگراموں کی میزبانی کی۔

ایس بی ایس نے ان کی موت کااعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ آسٹریلیامیں آج فٹبال کی شہرت اورکامیابی کاسہراان کے جذبے اورکھیل کیلئے ان کی محنت اورآگاہی کوجاتاہے ،جسے وہ بے حدپسندکرتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی