شندور پولو فیسٹیول چترال اے نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹیول چترال اے نے جیت لیا

شندور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں جاری شندور پولو فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کو سمیٹتا ہوا ختم ہوگیا۔ آخری روز چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال اے کی ٹیم نے 7 کے مقابلے میں 13 گول سے اپنے نام کرلیا۔ضلع چترال اور گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی سرحد پر دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ واقع ہے 12ہزار فٹ پرواقع شندور پولو گراؤنڈ میں برٹش دور میں بھی پولو کھیلا جاتا تھا۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے خطے کی تہذیب و ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے حسب سابق رواں سال بھی شندور پولو فیسٹیول منعقد کیا گیا۔تین روزہ پولو فیسٹیول کے دوران گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں کی مابین پولو کے سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد بھی شندور پہنچی۔

فیسٹول کے موقع پر علاقائی رقص اور پیرا گلائڈنگ سمیت دیگر پروگرامز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی