شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نامزدگی دانشمندانہ فیصلہ ہے ، حافظ اسعد عبید
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدراور ممتاز عالم دین حافظ اسعد عبید نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نامزدگی میاں محمد نواز اور مسلم لیگی قیادت کا ایک مستحسن اور دانش مندانہ فیصلہ ہے اس فیصلہ سے جہاں جماعت مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی وہاں ملک کی ترقی و خوشحالی کا باعث بھی ہوگاانہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ایک بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا ہے عمران خان سمیت جو لوگبھی 62-63 پر پورا نہیں اترتے ان سب کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے حافظ اسعد عبید نے کہا کہ عوام حلقہ 120 سے میاں محمد شہباز شریف کو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب کراتے ہوئے وزیراعظم کے منصب پر فائز کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے خلاف سازش کرنے اوراقتدار کے ادھورے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعہ سازشی عناصر کو مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی برسرِ اقتدار لائے گی آئندہ الیکشن میں ہمارے بے مثال ترقیاتی کام ،سی پیک منصوبہ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اوردہشت گردی سے پاک پرامن پاکستان ہماری کامیابی کا باعث ہوگا۔