جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے محکمہ بلدیات کا شیڈول تیار

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے محکمہ بلدیات کا شیڈول تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب بھر میں پاکستان کا 70ویں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام ماہ اگست میں رنگارنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
یوم آزادی کے موقع پر محکمہ بلدیات کے تمام ذیلی اداروں کی عمارات پرچراغاں کیا جائے گا۔ تمام افسران اور ملازمین ماہ آزادی میں پاکستانی پرچم کے بیجز لباس پر نمایاں طور پر آویزاں کریں گے۔یوم آزادی کے موقع پر محکمہ بلدیات کے تمام ذیلی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ محکمہ بلدیات اور دیگر ادارے باہمی مشاورت اور تعاون سے ماہ اگست میں یوم آزادی کی تقریبات کے تسلسل میں مشہور گلوکار قومی نغموں پر مشتمل موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ پاکستان کی ممتاز شخصیات یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینارز میں شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر مصوری کی کی نمائش بھی منعقد ہوگی جبکہ مشہور فنکارآزادی واک میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹس کے طلبا و طالبات کے درمیان آزادی کی تحریک اور جدوجہد کے موضوع پر مصوری کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ صوبائی دارالحکومت کے مرکزی مقامات کی دیواروں پر یوم آزادی اور جدوجہد پاکستان کے حوالے سے تصاویر بنائی جائیں گی نیز صوبہ بھر میں لوک رقص فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے موسیقی کے مقابلوں میں ڈویژنل سطح پر جیتنے والوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ حکومت پنجاب، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ایف ایم ۔95 پر جشن آزادی کی خصوصی ٹرانسمشن چلائی جائے گی جس میں ممتاز شخصیات کے انٹرویو، پنجابی قومی گیت اور جشن آزادی مشاعرہ پر مبنی خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔