سانحہ،واقعہ میں ملوث لڑکے اور لڑکیوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری پہنچادئیے گئے

سانحہ،واقعہ میں ملوث لڑکے اور لڑکیوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری پہنچادئیے گئے

ملتان(کرائم رپورٹر) راجہ پور میں پنچائیتی حکم پر لڑکی سے بد اخلاقی کا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

افسوسناک واقعہ، مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی دونوں لڑکیوں اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں لڑکوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری پہنچا دیے گئے،معلوم ہوا ہے کہ تمام کے ڈی این ایز، سیمپلز اور سوئیبس تجزیے کے لیے فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوا گئے، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویمن کرائسسز سنٹر ملتان کی تینوں لیڈی ڈاکٹرز نے استعفی دے دیاجس کی وجہ استعفی کی وجہ پنچائیت زیادتی کیس کو مناسب ہینڈل نہ کر سکنا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ استعفی دینے والوں میں لیڈی ڈاکٹرز مریم، عائشہ اور بریرہ شامل ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز نے استعفی ویمن کرائسسز سنٹر کی منیجمنٹ کو ارسال کردیا ہے۔

فرانزک نمونے

مزید : ملتان صفحہ آخر