عوام کی خدمت خاندانی روایت ہے : شعیب اویسی

عوام کی خدمت خاندانی روایت ہے : شعیب اویسی

نورپور نورنگا ( نامہ نگار)ایم پی اے حلقہ پی پی 270 میاں شعیب اویسی نے گزشتہ روز (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

موضع جمال چنڑ میں اللہ یار پتی دا ر کی شادی میں شرکت کی اورپنڈال میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری خاندانی روایت ہے وسیب کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے دم لونگا ۔ ن لیگ 2018کا الیکشن بھی عوام کی طاقت سے جیتے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو آج تک کسی نے نہیں کروائے ۔میاں شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔

شعیب اویسی

مزید : ملتان صفحہ آخر