کشمیر میں بربریت پر خاموشی کیوں ؟ میاں مقصود

کشمیر میں بربریت پر خاموشی کیوں ؟ میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے مقبوضہ کشمیر میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاکردی ہے۔آئے روزبے گناہ کشمیریوں کی شہادت،پُرتشدداور بربریت کی نئی داستانیں عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی صورت میں دنیا کے سامنے آرہی ہیں مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ اقوام متحدہ،انسانیت کا درس دینے والے ممالک اورانسانیت کی علمبردارنام نہاد این جی اوزکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی پُرتشددکارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے اندر امریکہ،اسرائیل اور روس غیر محسوس انداز میں اپنا اثرورسوخ بڑھارہے ہیں۔اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر مجاہدین کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔گزشتہ چنددنوں میں کنٹرول لائن کی متعددبار خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہ پاکستانیوں کو شہید اور لاکھوں روپوں کی املاک کونقصان پہنچایا گیا ہے۔ہندوستان اپنی تمام حدود پار کرچکا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ہندوستان کو اس کی زبان میں جواب نہیں دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ کابیان کاکہ ’’بھارت ریاست جموں وکشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان اور حریت قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے پر غور کررہا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے مثبت جواب سامنے نہیں آرہا‘‘یہ بیان محض دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر