عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئینگے : نتا شہ دولتانہ

عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئینگے : نتا شہ دولتانہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حق اور سچ مبنی ہے عدالت عالیہ نے ملک کے طاقتور ترین طبقہ کے خلاف غیر جانیدارانہ کاروائی کرکے جہاں عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے وہیں قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں نواز شریف کی نا اہلی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی پہلی کڑی ثابت ہوگی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بیرون ملک سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں احتساب کا شکار رہی ہے احتساب لینے والوں کی پکڑ ہوئی تو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے سچائی کا ساتھ دیا ،عوام کی ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی جیتے گی اور آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

نتاشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر