لاہور ائیر پورٹ: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث اندرون وبیرون ممالک جانے والی 32 پروازیں متاثر
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ائیر پورٹ طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث اندرون وبیرون ممالک جانے والی 32 پروازیں متاثر 17، منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکار رہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پروازپی کے 898اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 899 منسوخ۔ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898اورکوالالمپور سے آنیوالی پرواز پی کے 899 منسوخ۔پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 314 ،پی کے 316اور کراچی جانیوالی پرواز پی کے 317 منسوخ۔ پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 306اورکراچی جانیوالی پرواز پی کے 307 منسوخ۔ شاھین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 717اور شاھین ایئر کی جدہ سے آنیوالی پرواز 718 منسوخ۔ ایئربلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور جدہ سے آنیوالی پرواز471 منسوخ۔ ایئربلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز 404اور کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ۔ فنی خرابیوں کے باعث ایئربلیواور پی آئی اے کی متعددپروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
پروازیں متاثر