وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہونے سے چند لمحے قبل کوئی بھی امیدوار دستبردار ہو سکے گا

وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہونے سے چند لمحے قبل کوئی بھی امیدوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے آج وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے اجلاس میں کوئی بھی امیدوار وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہونے سے قبل سے دستبردار ہو سکے گا، یہ اعلان رائے شماری شروع ہونے سے چند لمحات قبل بھی کیا جا سکتا ہے۔ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر3بجے سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان سے جمعیت علماء اسلام(ف) کے نو منتخب رکن میر عثمان بادینی سے حلف لیں گے۔ حلف کے بعد اسپیکر وزیراعظم کے امیدواروں کا اعلان کریں گے اور اراکین کو وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے، اس دوران وزارت عظمیٰ کا کوئی بھی امیدواردستبردار ہو سکے گا، ضابطہ کار کے تحت امیدوار کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہونے سے قبل دستبردار ہو سکتا ہے۔ناموں کا حتمی اعلان ہونے کے بعد رائے شماری ہو گی، ڈویژن کی بنیاد پر دائیں اور بائیں اطراف کی لابیوں میں اراکین جا کر حق رائے دہی استعمال کریں گے اور رائے شماری میں حصہ لینے کیلئے لابیز کے دروازوں پر رکھے گئے رجسٹرز پر دستخط کریں گے، رائے شماری کے دوران ایوان کے تمام دروازے بند کر دیئے جائیں گے، رائے شماری کروانے سے قبل ضابطہ کار کے تحت گھنٹیاں بجائی جائیں گی تا کہ باہر جانے والے اراکین فوری طور پر ایوان میں پہنچ سکیں، رائے شماری کا عمل مکمل ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نتیجے کا اعلان کریں گے، نئے قائد ایوان اپنی نشست سنبھال لیں گے اور زبردست انداز میں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا، اسپیکر سمیت پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے تہنیتی تقاریر متوقع ہیں۔
دستبرداری

مزید :

علاقائی -