فرائض میں غفلت ،ڈی اور ڈپٹی ڈی او ز کیخلافکارروائی ہو گی،سمیر سید

فرائض میں غفلت ،ڈی اور ڈپٹی ڈی او ز کیخلافکارروائی ہو گی،سمیر سید

لاہور(جنرل رپورٹر)ایسے ڈی او اور ڈپٹی ڈی اوز ایجوکیشن لاہور جو فیلڈ وزٹ نہیں کرتے اور اِن کی کارکردگی ٹھیک نہ ہے اِن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اِن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔لاہور کو ایجوکیشن کے حوالے سے بہتر سطح پر لانا اِن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈی ایم او ایجوکیشن تعلیم کی بہتری کے لیے بنائے گئے اہداف کو ہر صورت بہتربنائیں اِن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کیا۔

نادر ہال میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈی ایم او عابد شوکت ، ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایم لاہور نے سی ایم روڈ میپ اہداف، فنڈ کا استعمال، غیر حاضر استاتذہ کے خلاف ایکشن، خطرناک سکول کی عمارتوں، سکولوں کی سکیورٹی، وال پیٹنگنز، انسداد ڈینگی کے اقدامات، سکول انفارمیشن سسٹم، استاتذہ کی بھرتی اور استاتذہ کی ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ خطرناک سکولوں کی عمارتوں کے حوالے سے محکمہ بلڈنگ کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں اور محکمہ ایجوکیشن فنڈ کے استعمال کو بہتر بنائیں جبکہ انسداد ڈینگی کے سکولوں کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1