اے پی ایم ایل نے فیصل آباد جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں،ہمایوں شرافت

اے پی ایم ایل نے فیصل آباد جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں،ہمایوں شرافت

لاہور(کلچرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر ہمایوں شرافت کا کہنا ہے کہ 12 اگست فیصل آباد میں ہونیوالے عوامی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔عدلیہ کرپٹ خاندان کو گھر بھیج چکی ہے۔

اور جو کرپٹ حاکم اعلی پہچھے رہ گئے ہیں انھیں بھی حساب دینا ہی ہوگا عوامی خدمت سے عاری سیاست دان قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔عوام 12 اگست کو انصاف اور ملکی معیشت کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ موجودہ حکومت اور انکے حواریوں سے کتنے تنگ آ چکے ہیں۔۔ن لیگی قیادت فرعونیت کی سزا بھگت رہی ہے۔عوام با شعور ہوچکی ہیں وہ جانتے ہیں کہ مشرف دور بزنس مین کے لئے آئیڈیل دور ثابت ہوا تھا۔۔ملک محفوظ ہاتھوں میں رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1