حج آرگنائزیشن پنجاب کا اجلاس

حج آرگنائزیشن پنجاب کا اجلاس

لاہور(پ ر) ہوپ حج آرگنائزیشن پنجاب ہوپ کے چیئرمین شاہ رفیق نے ایسوسی ایشن کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا جس میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران خرم ثقلین ابرار الحق، رانا شاہد، خواجہ سہیل نے شرکت کی اور ایجنڈے میں کہا گیا کہ سونیا ٹریول ایجنسی ہوپ کے تمام لوگوں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جو کہ تمام حجاج کرام کے ساتھ نا انصافی ہے کیونکہ حکومت پاکستان کی طرف سے گورنمنٹ کے منتخب ایجنٹس کو حج کا کوٹہ ملتا ہے اور حکومت پاکستان اپنی مرضی سے ہر ایجنٹس کو حج کوٹہ وہی ہے اور فکس کوٹہ نہیں ملتا جس کی بنا پر ہم تمام ہوپ کے نمائندگان مختلف ائیر لائنز کو ایڈوانس بکنگ کروا کر اپنی میٹس ریزوو کروا لیتے ہیں اور تقریباً 25%فیصد ایڈوانس رقم دے دی جاتی ہے جب ہمیں حکومت کی طرف سے فائنل کوٹہ ملتا ہے تو ہم باقی تمام سیٹس جو اضافی ہوتی ہیں چھوڑ دیتے ہیں تمام ائیر لائنز ہمارے ساتھ اسی شرائط کی بنا پر کام کر رہی ہیں مگر سونیا ٹریول ایجنسی اپنی بدمعاشی پر اتر آئی ہے اور حجاج کرام کو بلیک میل کر رہی ہے اور حاجیوں سے 25% بطور فائن مانگ رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1