این اے 118،پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ کا نوٹس لیا جائے،ولید اقبال

این اے 118،پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ کا نوٹس لیا جائے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے این اے 118میں مرکزی دفتر میں نوازشریف کی نااہلی کا جشن منانے والے سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہونے والی اندھا دھند فائرنگ اور ہمارے کارکنوں کو دی گئی سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اس سلسلے میں ہم نے ایس ایچ او شاہدرہ اور ایس پی سٹی کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
اس کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے ۔ ولید اقبال نے مزید کہاکہ واقعہ کی تمام تر فوٹیج متعلقہ تھانہ اور ایس پی سٹی کو فراہم کردی گئی ہے لیکن تاحال ان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہو اگر ہمارے کسی بھی کارکن کا بال بیکاہوا تولیگی بدمعاشوں کی عقل ٹھکانے لگادیں گے۔