ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار، ایس ایچ او ساندہ ا ور ٹیم کو نقد انعام و تعریفی اسناد

ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار، ایس ایچ او ساندہ ا ور ٹیم کو نقد انعام و تعریفی اسناد

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے دفتر میں دوران سنیپ چیکنگ12 مقدمات میں ملوث 2ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او ساندہ ا ور ٹیم میں شامل اہلکاروں کو نقد انعام و تعریفی اسناددے دیں۔نقد انعام و تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او ساندہ تیمور ملک، اے ایس آئی امجد علی ، ٹی اے ایس آئی محمد عدنان ، کانسٹیبل ساجد علی ،کانسٹیبل امتیاز ، کانسٹیبل انور اور کانسٹیبل نصراللہ شامل ہیں ۔ایس ایچ او ساندہ نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ تعاقب کر کے گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران ابتدائی تفتیش بتا یا کہ وہ اس سے قبل بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان نے مزید 12وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان سے 3موٹر سائیکلز، 6موبائل فونز اور 2پسٹلز برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایس ایچ او ساندہ اور ان کی ٹیم کو جرات اور بہادری کا مظا ہر ہ کرنے پر نقد انعام و تعریفی اسناد دیں گئیں ۔ جو بھی ایس ایچ او جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائی یا نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔لاہور پولیس کے افسران و جوان شہر میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کئے بغیر شہر کے امن و امان کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جن میں عوام کی حوصلہ افزائی او ر تھپکی مزید جذبے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

مزید : علاقائی