انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار

انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پنجاب پولیس میں 5سال کام کرنے والے مرد و خواتین سب انسپکٹرز لے لیے نیا قانون تیارہو گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطا بق پی پی ایس سی کے امتحانات میں پاس ہونے کے بعد انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے اہل ہونگے،ڈی آئی جی اسٹیبشلمنٹ پنجاب سید خرم علی نے نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔اس سے قبل اپر کورس کرنے والے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر عہدے پر ترقی دی جاتی تھی،اپر کورس پاس کرنے والوں کو محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی ملتی تھی،نوٹیفکیشن کے مطا بق پنجاب پولیس میں اس وقت انسپکٹرز کی 442 سیٹیں دستیاب ہیں ،:5سال تجربہ اور زیادہ سے زیادہ 2محکمانہ سزاؤں کے حامل ہی امتحانات کے اہل ہونگے،:کنفرم سب انسپکٹرز ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات دینے کا اہل ہوگا،انسپکٹر عہدے پر پروموشن بورڈ کے ذریعے ترقی کی آس لگانے والے سب انسپکٹرز تذبذب کا شکار ہوگئے۔

مزید : علاقائی