سمن آباد، ڈنر سیٹ کی پلیٹ توڑنے پر مالکن کا گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

سمن آباد، ڈنر سیٹ کی پلیٹ توڑنے پر مالکن کا گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سمن آباد کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کو مہنگے ڈنرسیٹ کی پلیٹ توڑنے پر مالکن نے14سالہ گھریلوملازمہ کوبدترین تشددکا نشانہ بناڈالا۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ سمن آبادمیں گھریلو ملازمہ کو مہنگے ڈنرسیٹ کی پلیٹ ٹورنیکی وحشیانہ سزا دی گئی۔مالکن نے14سالہ گھریلوملازمہ کوبدترین تشددکا نشانہ بناڈالا جبکہ تشدد کرنے کے بعد گھریلو ملازمہ کو گھرمیں قید کرلیاگیا جبکہ گھریلوملازم کی بڑی بہن نے پولیس کی مدد سے متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرایا جبکہ طبی معائنہ کیلئے لڑکی کو گنگارام ہسپتال منتقل کردیاگیا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے کرکٹ بیٹ اور لوہے کے راڈ سے ماراگیا ہے۔

مزید : علاقائی