قمار بازی میں ملوث 3 ملزمان کو 3 ہزار فی کس جرمانہ

قمار بازی میں ملوث 3 ملزمان کو 3 ہزار فی کس جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواء کھیلنے کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے ملزم سیفین سمیت تین ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، ٹبی سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹبی سٹی کے علاقے میں جواء کھیل رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے جوئے کی مد میں لگائی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔

مزید : علاقائی