منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرصیہ علی کے روبرو شالیمار پولیس نے ملزم احد عظیم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزم احد اعظیم کو گرفتار کیا تھا،ملزمان کے قبضے سے 950گرام چرس برآمد کی گئی تھی۔