گردہ سکینڈل کیس: ایجنٹ عبدالمجید کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج

گردہ سکینڈل کیس: ایجنٹ عبدالمجید کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر فواد کے ایجنٹ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار یا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم عبدالمجید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روزملزم عمر دراز اور شہزاد کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ملزموں سے گردہ سکینڈل کیس میں مزید ریکوری کی ضرورت نہیں ہے ۔ملزموں کو مقدمہ کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید : علاقائی