گارڈین عدالتکا15بچے ماں اور 5بچوں کوباپ کے حوالے کرنے کا حکم

گارڈین عدالتکا15بچے ماں اور 5بچوں کوباپ کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالتوں نے بچوں کے حصول کے دعوے نمٹاتے ہوئے 15بچے ماں اور 5بچوں کوباپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ بچوں کی ملاقات کا شیڈول بھی جاری کردیاگیا ہے۔سول کورٹ میں عدالتی تعطیلات سے قبل گھریلوناچاقی سے متاثرہونے والے 20بچوں کے کیس کو سماعت کے بعد نمٹا دیاگیا ہے۔ گارڈین عدالتوں نے 20 بچوں میں سے 15بچے کمسن ہونے کی بنا پرانہیں ان کے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ 5بچوں کو ماؤں سے لے کر باپ کے حوالے کیاگیاہے۔ گارڈین ججوں نے بچوں کی ملاقات کا شیڈول بناتے ہوئے والدین کو حکم دیا کہ وہ شیڈول کے مطابق بچوں کو عدالتی تعطیلات کے دوران ایک دوسرے سے ملاتے رہیں گے تاہم مزید احکامات عدالتی تعطیلات کے بعد جاری کئے جائیں گے۔عدالتوں نے اپنے فیصلے دیتے ہوئے والدین کو نصیحت کی ہے کہ وہ جھگڑنے سے قبل بچوں کے مستقبل کا خیال رکھیں ۔ان کی چھوٹی سی غلطی بچوں کی زندگی برباد کرسکتی ہے۔

مزید : علاقائی