وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،سپریم کورٹ بار

وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،سپریم کورٹ بار

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ بار نے کشمیر کے الحاق اور عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے اور توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجواہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی کے دن سے ہی کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کررہا ہے مگر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کشمیر کے الحاق اور عدلیہ مخالف تقاریر غداری اور توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کے تباہ ہونے والے طیارے کے ڈیفالٹر ہیں، انہوں نے آج تک تباہ ہونے والے ائیر بلیو طیارے کے متاثرین کو معاوضہ ادا نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ بار کا 30 اگست کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

کارروائی

مزید : صفحہ آخر