شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 7اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس یاور علی نے سرکاری وکیل الماس خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کی جبکہ آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ کے ذمہ دار آفیسر کو بھی طلب کر لیا ہے کہ وہ کرکٹر کے خلاف تمام ریکارڈ پیش کریں جس کی روشنی میں ان کا نام آیگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر