نیب سے بار گینگ ، ترقیاتی کاموں میں ایک کروڑ سے زائد کرپشن میں ملوث ٹھیکیدار رہا
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے دوران لوکل گورنمنٹ کی ایک کروڑ 10لاکھ 40ہزارروپے خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار پروجیکٹ کنٹریکٹر رائے محمد خان کو نیب سے بارگینگ پر رہا کردیا۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب کی طرف سے شیخوپورہ روڈ کی سٹرک تعمیر کرنے کے دوران مذکورہ بالارقم خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث پروجیکٹ کنٹریکٹر رائے محمد خان کی بارگنگ کی رپورٹ پیش کی عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اس کے ذمے نکلنے والی تمام رقم واپس کرنے کی حامی بھر لی پہلے مرحلے میں 37لاکھ روپے جمع کرادیئے گے ہیں جبکہ دیگر رقم دو قسطوں میں 3ماہ کے اندر اندر جمع کرادے گا۔عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد اور نیب کی رپورٹ پر ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے۔
بارگینگ