سعودی ائیرلائنز سے حاجی کو 46کلو وزن لانے کی اجازت ہے، نذیر الدین
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ائیرلائنز لاہور سے حج آپریشن 2017ء کا آج آغاز کر رہی ہے آخری فلائٹ 25اگست کو جائے گی،پوسٹ حج آپریشن6ستمبر سے شروع ہو گا ،حاجی کو 46کلو وزن لانے کی اجازت ہے ۔23+23کلو کے دو بیگ کی اجازت ہے ،5کلو زم زم اس کے علاوہ لایا جا سکتا ہے ،سعودی ائیرلائنز عمرہ کی طرح حج میں بھی عازمین کی خدمت اور رہنمائی کی روایت بر قرار رکھے گی ،ان خیالات کا اظہار سعودی ائیرلائنز کے حج منیجر محمد نذیر الدین نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ حاجی کیمپ لاہور میں سعودی ائیرلائنز کا خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں عازمین حج کو دو دن پہلے پاسپورٹ اور ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ہمارے ڈسٹرکٹ منیجرسعودی عصام عوض الحبیسی حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں،فلائٹ کی روانگی سے کم ازکم 5گھنٹے پہلے عازمین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچیں،محمد نذیر الدین نے کہا ہماری واحد ائیرلائنز ہے جو سب سے زیادہ وزن لانے کی اجازت دیتی ہے اس سال بھی 23کلو کے دو بیگ کی اجازت ہو گی ،زم زم5کلو اس کے علاوہ لایا جا سکتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ پہلی پانچ فلائٹ لاہور سے مدینہ جائیں گی ،11فلائٹ اس کے بعد لاہور سے براہ راست جدہ جائیں گی ،جدہ جانے والے واپس مدینہ سے آئیں گے ،انہوں نے کہا عازمین کی روانگی کے لیے لاہور اور استقبال کے لیے مدینہ اور جدہ ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔
نذیر الدین