دوہری شہریت اور متعدد پاسپورٹ رکھنے پر بلند اختر رانا کو ایک سال قید کا حکم

دوہری شہریت اور متعدد پاسپورٹ رکھنے پر بلند اختر رانا کو ایک سال قید کا حکم
 دوہری شہریت اور متعدد پاسپورٹ رکھنے پر بلند اختر رانا کو ایک سال قید کا حکم

  

اسلام آباد(آن لائن) دہری شہریت اور متعدد پاسپورٹ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو مقامی عدالت نے ایک سال قید کا حکم سنا دیا، ایف آئی اے نے فیصلہ آتے ہی احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا، سینئر سول جج محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایف آئی اے اور دیگر ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے ایف آئی آے نے سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف5 پاکستانی پاسپورٹ رکھنے اور کینیڈین شہریت کے حامل ہونے پر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

بلند اختر رانا

مزید : صفحہ اول