بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2ہزار کلو بارودی مواد برآمد

بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2ہزار کلو بارودی مواد برآمد

کوئٹہ ( مانیٹرمگ ڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سپین تیزہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں ایک گاڑی سے دو ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔ کارروائی میں دو مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن

مزید : صفحہ اول