جج رابطہ سے متعلق بیان، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

جج رابطہ سے متعلق بیان، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا سپریم کورٹ کے جج نے ان سے رابطہ کیا، عمران خان کا بیان عدالتی وقار کیخلاف ہے، عمران خان توہین عدا لت کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 204 کے تحت انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ٹی وی انٹرویو کے مطابق جج نے رابطہ پانامہ سکینڈل کے تناظر میں حکومت کیخلاف کیا تھا، عمران خان کا بیان عدالتی وقار کیخلاف ہے،انہوں نے یہ بات جلسے میں بھی دہرائی اسلئے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، عدالت سے استدعا ہے آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ اول