اب گھر جانے کی باری عمران کی ہے کسی دوسرے کی نہیں ،پیپلزپارٹی

اب گھر جانے کی باری عمران کی ہے کسی دوسرے کی نہیں ،پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شہزاد ملک)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اگلی باری آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کیس کو بنیاد بنا کر نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے وہی کیس عمران خان کا بھی عدالت میں چل رہا ہے عمران خان نے بھی آف شور کمپنی بنائی تھی اور اس کو چھپایا بھی تھا اس لئے وہ بھی صادق اور امین نہیں رہے اس لئے اب گھر جانے کی اگلی باری کسی اور کی نہیں بلکہ عمران خان کی ہے اور جہاں تک ہمارے قائد آصف علی زرداری کا تعلق ہے تو ان کا احتساب تو ہمارے سیاسی مخالفین کئی مرتبہ کر چکے ہیں لیکن کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے اور آصف علی زرداری اپنے اوپر بننے والے ہر جھوٹے کیس میں باعزت بری اور سر خرو ہو کر نکلے تھے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد،شیری رحمن ، حاجی عز یز الر حمن چن اور شہلارضا نے ’’ پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے عمران خان کو علم ہونا چاہئے کہ اس وقت عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں ان کے کیس چل رہے ہیں ہمارے نہیں اس لئے ہمارے خیال میں ہی نہیں بلکہ ایک آدمی کا بھی یہی خیال ہے کہ اب گھر جانے کی باری عمران خان کی ہے کسی اور کی نہیں کیونکہ عدالت نے یہ کہہ کر نواز شریف کو وزیراعظم سے ہٹایا ہے کہ وہ اپنی آف شور کمپنی چھپانے کی وجہ سے صادق اور امین نہیں رہے تو اس طرح سے تو عمران خان نے بھی اپنی آف شور کمپنی چھپائی تھی اور اپنی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی ملکیت کے حوالے سے بھی ان کے متضاد بیانات ریکارڈ پر ہیں اس لئے صادق اور امین تو عمران خان بھی نہیں ہیں اور اسی بناء پر اب عمران خان بھی نا اہل ہونے والے ہیں اور اب ان کی ان کے ارد گرد کے لوگوں کی بھی باری آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں تبدیلی کے وہ دعوے تو کرتے ہیں لیکن اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو رکھتے ہیں جو دوسری جماعتوں سے لوٹے ہو کر آئے ہیں عمران خان کے قول و فعل کے تضاد کو پوری دنیا جانتی ہے انہیں ہر وہ شخص صادق اور امین نہیں لگتا جس کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے اور پی ٹی آئی میں اگر کوئی بدنام زمانہ شخص بھی شامل ہو جائے تو وہ ان کی نگاہ میں ملک کا سب سے بڑا صادق اور امین شخص ہوتا ہے عمران خان جان لیں کہ جو دوسروں پر ایک انگلی اٹھاتا ہے تو ایسے شخص کی اپنی چار انگلیاں اس کی اپنی طرف کا اشارہ کررہی ہوتی ہیں وہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مارنا بند کردیں وہ خود کتنے صادق اور امین ہیں اس کے بارے میں پاکستان کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے اور بیرونی دنیا کے لوگ بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں ہم زاتیات کی سیاست نہیں کرنا چاہتے اس لئے وہ بھی ذاتیات کی سیاست سے گریز کریں۔
پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -