شہباز شریف وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ، ثناء اللہ

شہباز شریف وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ، ثناء اللہ

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن حلقوں میں پریشانی کی لہر پیدا کر دی، کہتے ہیں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب رکھتے ہوئے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، آئین میں اس حوالے سے کوئی پابندی نہیں، رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا بھی عندیہ دیدیا۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ۔ رانا ثناء اللہ نے نئی بحث چھیڑ دی۔ وزیر قانون کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا منصب رکھتے ہوئے بھی شہباز شریف ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی عندیہ دیدیا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ایک کی بجائے دو حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست پر قانونی ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ اول