طاہر القادری کا 8 اگست کو پاکستان پہنچنے اور ’’گو شہبازگو ‘‘تحریک چلانے کا اعلان
لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 8 اگست کو پاکستان پہنچنے اور گو شہبازگو تحریک چلانے کا اعلان۔ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے اور انہوں نے بیرون ملک اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے 8 اگست کو واپس پہنچنے کا اعلان کردیا۔ قائد عوامی تحریک کو ائیرپورٹ سے جلوس کی صورت میں انکی رہائشگاہ لانے اور ریلی کے انتظامات کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے حصول کیلئے اب گلی گلی تحریک چلائیں گے اور اب گلی گلی میں’ گو شہباز گو‘ ہوگا۔ ا نکا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کیلئے جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ مانگتے ہیں، کارکن قاتل وزیر اعظم نامنظور مہم کی تیاری کریں۔
طاہر القادری